دمشق ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شمال مشرق میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے الحسکہ صوبے کے پانچ دیہاتوں کا کنٹرول واپس لے لیا۔ یہ دیہات ترکی کے حمایت یافتہ شامی گروپوں کے قبضے میں چلے گئے تھے۔ شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق گذشتہ نصف شب کے بعد الرقہ کے دیہی علاقے میں واقع تل عیسی کے قریب گاؤں شرکراک کے احاطے میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ترکی کے حمایت یافتہ شامی مسلح گروپوں نے ایس ڈی ایف کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔ اس دوران بارودی سرنگوں کے علاقے میں پھنس جانے کے بعد شامی گروپوں کے آٹھ ارکان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
