شام میں بحالی امن: روس اور فرانس کا مل کر کام کرنے کا فیصلہ

   

ماسکو، 17 فروری (ژنہوا) روس اور فرانس نے شام میں امن معاہدے ک سلسلہ میں باہمی کوآرڈینیشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔کریملن (روس کے صدر دفتر) نے ہفتہ کو بتایا کہ صدر ولادیمیر پوٹن اور فرانس کے صدر امانوئل میکرون سے ٹیلی فون پر بات کی۔اس دوران دونوں رہنماؤں نے شام میں امن معاہدہ کے سلسلہ میں باہمی کوآرڈینیشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ کریملن نے کہا‘‘دونوں ممالک نے بین شامی سیاسی ڈائیلاگ کو فروغ دینے اور آئینی کمیٹی کے کام کو جلد سے جلد شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا’’۔اس کے ساتھ ہی دونوں رہنماؤں نے شمال مشرقی شام اور ادلب کے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں بھی بات چیت کی۔

فرانس نسل کشی اور غیر انسانی جرائم کاذمہ دار: ترکی
انقرہ /17 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی نے اعلان کیا ہے کہ فرانس کو افریقا میں غیر انسانی جرائم کا حساب دینا ہوگا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ مواصلات کے سربراہ فخرالدین نے 1915ء کے واقعات کے حوالے سے 24 اپریل کو یادگاری دن کے طور پر منانے کا اعلان کرنے پر فرانس کے خلاف شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا ۔