شام میں بمباری ، 18 شہری ہلاک

   

Ferty9 Clinic

بیروت ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شامی حکومت اور اس کے روسی حلیفوں کی بمباری میں شمال مغربی شام میں چہارشنبہ کو پانچ بچوں کے بشمول 18 شہری ہلاک ہوگئے۔ انسانی حقوق کے نگرانکار ادارہ کے مطابق جہادی گڑھ میں یہ تازہ ترین تشدد ہے۔ شامی حکومت اور اس کے روسی حلیف صوبہ ادلیب اور پڑوسی صوبہ جات حلب و حمہ کے علاقوں اواخر اپریل سے بمباری میں شدت پیدا کردی ہے۔