شام میں بمباری سے 5 شہری شہید

   

دمشق : شام میں درعا کے قریب اسرائیلی حملے میں 5 افراد شہید ہوئے، درعا کے گورنر سیکریٹریٹ کے مطابق اسرائیلی افواج نے درعا کے قریب شام کے قصبے کویا میں مہلک حملہ کیا۔گورنر سیکریٹریٹ نے آفیشل فیس بک پیج پر پوسٹ میں کہا کہ اس حملے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد شہید ہوئے، جس کی وجہ سے شہر میں خوف و ہراس کی فضا ہے۔یہ رپورٹ اسرائیلی فوج کے اس بیان کے چند گھنٹوں بعد سامنے آئی ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے پالمیرا شہر کے قریب شام کے 2 ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ اس نے شام کے تدمور اور ٹی فور کے فضائی اڈوں پر حملے کیے ہیں، ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے حمص میں پالمیرا شہر کے قریب واقع ہوائی اڈوں میں موجود ’باقی فوجی صلاحیتوں‘ کو نشانہ بنایا۔