دمشق، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے صوبہ دیرالزور کے ایک اسکول میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کم از کم پانچ بچے جاں بحق ہوگئے۔ شام میں انسانی حقوق سے وابستہ ایک تنظیم کے مطابق دھماکے اتوار کو مایادین شہر کے تیبہ گاؤں میں ابن سینا اسکول میں ہوا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے ۔قابل غور ہے کہ مذکورہ شہر کو دولت اسلامیہ کے قبضے سے چھڑائے جانے کے بعد شہر میں دھماکے کا یہ تازہ واقعہ ہے ۔ برطانیہ کے ایک ادارہ کے مطابق شام میں دھماکہ خیز حملوں میں اب تک 213 افراد جان بحق ہوچکے ہیں جس میں 27 بچے بھی شامل ہیں۔