٭ ایک ایسے وقت جب امریکہ شمالی شام سے اپنے فوجیوں کا انخلاء شروع کررہا ہے امریکہ نے سیرین ڈیموکریٹک فورس پر واضح کردیا ہیکہ وہ اس علاقہ میں کردوں کے خلاف ترکی کی جانب سے کی جانے والی فوجی کاروائی کیخلاف دفاع نہیں کرے گا۔ وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ترکی کے صدر ر جب طیب اردغان کے درمیان فون پر بات چیت کے بعد یہ اعلان کیا۔
