شام میں ترک ملیشیا کے زیرکنٹرول علاقے میں بم دھماکے

   

Ferty9 Clinic

قاہرہ ۔24 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) شام میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے گروپ ’سیرین آبزر ویٹری فار ہیومن رائٹس‘ نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ شام میں ترک نواز ملیشیائوں کے زیر کنٹرل علاقے راس العین کے الاھراس اور العامریہ کے مقامات پر ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔آبزرویٹری کی معلومات کے مطابق یہ دھماکے ان دو دیہاتوں میں پھٹنے والے بارودی سرنگوں کی وجہ سے ہوئے۔ دھماکوں میں علاقے کو کنٹرول کرنے والے ترک نوازجنگجوئوں کو جانی نقصان پہنچا ہے۔ ان علاقوں میں اس سے قبل بھی بارودی سرنگوں کے دھماکے ہوچکے ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان جھڑپوں میں عشرین ڈویژن اور القعقاع بریگیڈوں نے حصہ لیا تھا۔