شام میں تیل کے کنوؤں کے قریب امریکی تائیدی فوج پر دولت اسلامیہ کا حملہ

   

بیروت ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شام کے مشرقی حصہ میں تیل کے کنووں کے قریب امریکی حمایت والی فوج پر شامی اپوزیشن کارکنوں نے جن کو دولت اسلامیہ کے جنگجو قرار دیا جاتا ہے حملہ کردیا ۔ اس سے امریکی زیر قیادت اتحاد کی جانب سے فضائی حملوں کا اندیشہ بڑھ گیا ہے ۔ برطانوی شامی نگرانکار ادارہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ 12 آئی ایس بندوق برادروں نے کروش زیر قیادت شامی ڈیموکریٹک فورس پر حملے کیے ۔ ان کے ساتھ مسلسل 7 گھنٹوں تک لڑائی ہوتی رہی ۔ ہفتہ کی اولین ساعتوں میں اس لڑائی کے دوران کئی حملہ آور ہلاک ہوئے ۔ بعض حملہ آوروں نے موٹر سیکلوں کا استعمال کرتے ہوئے دھماکو اشیاء کے ذریعہ دھماکے بھی کیے ۔ یہ لڑائی القمر علاقہ کے قریب ہوئی جو شام کا سب سے بڑا تیل کی پیداوار والا علاقہ ہے ۔ شامی ڈیموکریٹک فورس کو امریکی فضائیہ کی سرپرستی حاصل ہے ۔۔