تل ابیب: اسرائیلی دفاعی فورس (آئی ڈی ایف) نے شام کے صوبہ قنیطرا میں حملے سے متعلق غیر ملکی میڈیا رپورٹس پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے ۔اسرائیلی فوج نے کہا ‘‘ہم غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کرتے ہیں۔’’شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ثنا نے جمعرات کے روز اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی شام کے صوبہ قنیطرا میں حملہ کیا ہے اور شامی فوج نے اس حملے کا جواب دیا ہے ۔