شام میں داعش کا حملہ، پانچ فوجیوں سمیت سات کی موت

   

دمشق: اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے انتہاپسندوں نے منگل کو وسطی شام میں آئل ٹینکروں کے ایک قافلے پر حملہ کیا جس میں پانچ فوجی اور دو ڈرائیوروں کی موت ہوگئی۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ آئی ایس نے صوبہ حما کے مشرقی دیہی علاقے کے ایک صحرائی علاقے میں رقہ سلامیہ روڈ پر قافلے پر مشین گنوں اور راکٹ سے چلنے والے دستی بموں (آر پی جیز) سے حملہ کیا۔ برطانیہ میں قائم مانیٹرنگ گروپ نے کہا کہ یہ حملہ آئی ایس کے عسکریت پسندوں کے شامی فوجی اہلکاروں اور عام شہریوں کے خلاف حملوں کے سلسلے میں تازہ ترین ہے ۔آئی ایس کے گھات لگاکر کئے گئے حملوں میں شام کے حماص، حما، سویدا، رقہ، دیر الزور اور صوبوں میں پھیلے ایک وسیع صحرائی علاقے میں 2023 کے آغاز سے اب تک 192 شامی فوجی اور حکومت کے حامی جنگجو اور 157 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکومت کے حامی اخبار الوطن نے اطلاع دی ہے کہ حملے کے بعد آئی ایس کے جنگجوؤں اور شامی فوج کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ واقعے کے وقت چھ آئل ٹینکرز صوبہ حماص میں آئل ریفائنری کی طرف جا رہے تھے ۔