نیویارک: اقوام متحدہ کے ماہرین نے بتایا ہے کہ شام میں ایک جیل پر داعش کے حملے کے بعد سے وہاں زیرحراست کم سے کم 100 بچے ابھی تک لاپتہ ہیں اور انتہا پسندوں کے جیل پر حملے کے دو ماہ سے زیادہ عرصہ گزرجانے کے باوجود بھی ان بچوں کا کچھ پتا نہیں چل سکا ہے کہ وہ کہاں ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیودا چلڈرن اور ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے اس سے قبل کہا تھا کہ داعش کے حملے سے قبل شام کے شمال مشرقی صوبہ الحسکہ میں کردوں کے زیرانتظام جیل میں کم وبیش 700 لڑکے قید تھے۔