شام میں دہشت گردوں کی تائید کا مغربی ممالک پر صدر ترکی کا الزام

   

Ferty9 Clinic

استنبول ۔ 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے پیر کے دن مغربی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردوں کی تائید کررہے ہیں کیونکہ ترکی کی تائید میں کی ہوئی کارروائیاں جو شامی ترک جنگجوؤں کے خلاف ناکام ہوچکی ہیں۔ ترکی کے بموجب وائی پی جی ممنوعہ تنظیم پی کے کے کی ایک شاخ ہے جو ترکی میں 1984ء سے شورش برپا کئے ہوئے ہے۔ ترکی فوج کی کرد افواج کے خلاف کارروائی نے اس جنگ میں جو دولت اسلامیہ کے خلاف بھی بین الاقوامی سطح پرکلیدی کردار ادا کیا ہے، ناٹو ممالک نے بھی نئے ہتھیاروں کی فروخت پر امتناع عائد کردیا ہے۔