انقرہ : ترکیہ کے اقوام متحدہ کے لئے مستقل مندوب احمد یلدز نے کہا ہے کہ شام کی سرزمین کو پی کے کے/وائی پی جی اور داعش کے دہشت گردی سے پاک کرنا ضروری ہے۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے شام کے ایجنڈے پر منعقدہ اجلاس میں ترکیہ کے مستقل مندوب احمد یلدز نے شام کی سرزمین کو دہشت گردی سے پاک کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شام میں، پی کے کے/وائی پی جی اور داعش جیسی، دہشت گرد تنظیموں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ جب تک علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم ‘پی کے کے/وائی پی جی’ شام کی زمین پر قابض ہے ملک میں امن اور خوشحال کا قیام ناممکن ہے۔ پی کے کے/وائی پی جی کا قدرتی گیس اور تیل کے وسائل پر کنٹرول ختم ہونا چاہیے۔ یہ وسائل شامی حق داروں کو واپس کئے جانے چاہئیں”۔سفیر یلدز نے کہا ہیکہ پرامن اور سیاسی لحاظ سے متحد ‘شام ‘کے اداروں کی تعمیر کی اوّلین شرط دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔انہوں نے بین الاقوامی برادری سے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔