شام میں راکٹ حملہ ،ایک ہلاک

   

دمشق،9 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے صوبہ حما میں دہشت گردوں کی جانب سے داغے گئے راکٹ کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور ایک بچہ زخمی ہوا ہے ۔دہشت گردوں نے صوبہ ادلب کے السقلیبیہ میں بھی حملہ کیا۔ اس حملے میں اگرچہ کوئی شخص مارا نہیں گیا یا زخمی نہیں ہوا، تاہم کچھ مکانوں کو نقصان پہنچا۔ثناء نیوز ایجنسی کے مطابق دہشت گردوں نے العزیزیہ گاؤں کے رہائشی گھروں پر کئی راکٹ داغے ، جس کی وجہ سے ایک شخص مارا گیا اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ ساتھ ہی کچھ گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔شام کی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی جس میں سات دہشت گرد مارے گئے ۔