دمشق : اسرائیل کی جانب سے شام کے صوبے لاذقیہ پر بم باری کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 6زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب اسدی فوج کی جانب سے جاری بیان میں صہیونی حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ حملے میں روسی فضائی اڈے حمیمیم اور بشار الاسد کے آبائی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔