شام میں روس کے فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی کوشش

   

ماسکو ۔ 24ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام میں روس کے فضائیہ کے اڈے پر ڈرون حملے کی کوششوں کو ناکام کر دیا گیا ہے ۔شام میں روسی مرکز کے سربراہ میجر جنرل یوری بورنکووف نے پیر کو بتایا کہ روسی فضائیہ کے اڈے پر دہشت گردوں نے ڈرون حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اس سلسلہ میں کچھ سامان بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔فضائیہ کے اڈے کی طرف آرہے دو ڈرونوں کو راستہ میں ہی تباہ کر دیا گیا ۔