شام میں شدید سردی ،29 بچے فوت

   

نیویارک ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے مطابق شامی علاقے الحول میں گزشتہ دو ماہ کے دوران شدید سردی کی وجہ سے کم از کم 29 بچے فوت ہو گئے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق شام میں خانہ جنگی کی وجہ سے داخلی سطح پر بے گھر ہونے والوں کے حالات پریشان کن ہیں۔ دیر الزور کے تقریبا 23 ہزار افراد لڑائی سے فرارہو کر الحول کے عارضی کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

سعودی عرب نے 7حوثی باغیوں کو رہا کر دیا، اقوام متحدہ کا خیر مقدم
نیویارک ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے سات حوثی قیدیوں کو رہا کر دیا جس کا اقوام متحدہ نے خیرمقدم کیا ہے۔ سلامتی کے یمنی اداروں کے مطابق ریاض حکام نے کل رات دیر گئے ان افراد کو ریڈ کراس کے حوالے کیا تھا۔ اس دوران یہ حوثی باغی صنعاء پہنچ چکے ہیں۔ یمن کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔