اکاکلے (ترکی) ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شام میں کرد ملیشیا اور ترک فورسز کے درمیان جھڑپ میں ایک ترک فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق اس لڑائی میں بھاری فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ تاہم اس بارے میں مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔ امریکہ اور یورپی ممالک نے شام میں اس ہفتے ترکی کی فوجی کاروائی پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔