شام میں لڑائی میں خطرناک حد تک اضافہ : اقوام متحدہ

   

جنیوا ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے انتباہ دیا کہ شمال مغربی شام میں جاری لڑائی خطرناک صورتحال اختیار کررہی ہے جس کے نتیجہ میں لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں یا انہیں نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ اقوام متحدہ نے انتباہ دیا کہ صورتحال برقرار رہی تو بڑے پیمانے پر خون خرابہ ہوسکتا ہے۔ ڈپٹی ریجنل ہیمونیٹرین کوآرڈینیٹر مارک کٹس نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ترکی کی سرحد سے متاثرین کیلئے یومیہ 50 تا 100 ٹرکس کے ذریعہ امداد روانہ کی جارہی ہے۔ شام میں لڑائی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جہاں لاکھوں افراد شامیانوں یا عارضی شیلٹرس میں رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ روس کے حمایتی شامی افواج کی جانب سے تقریباً ایک ماہ سے باغی جنگجوؤں کے خلاف ادلیب میں کارروائی کی جارہی ہے۔