طرابلس : شام کے شمالی شہرعفرین میں ہفتہ کے روز کار بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔ترکی کی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ کار بم حملے میں عفرین کے وسط میں واقع ایک صنعتی مقام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اس نے شامی کرد ملیشیا وائی پی جی پر اس بم دھماکے کا الزام عائد کیا ہے۔عفرین سے تعلق رکھنے والے مقامی شہری دفاع نے اطلاع دی ہے کہ بم دھماکہ میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ان میں کمسن بچے بھی شامل ہیں۔وائی پی جی نے اس بم حملے سے متعلق فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ترکی اس شامی کرد ملیشیا کو دہشت گرد گروپ قرار دیتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس کے ترکی کے جنوب مشرقی علاقوں میں سکیورٹی فورسز سے برسرپیکار کالعدم جنگجو گروپ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے تعلقات ہیں۔