شام میں کاربم دھماکہ 10 افراد ہلاک

   

دمشق/24 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شام میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہفتے کے روز سرحدی شہر تل ابیض کے صنعتی علاقے میں دھماکاخیز مواد سے بھری ہوئی ایک کار کو دھماکے سے اڑایا گیا۔ بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے، جس کے پیش نظر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔