طرابلس ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ترک صدر رجب طیب اردغان نے بتایا ہے کہ شمالی شام میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بدھ کو ایک روسی وفد ترکی کا دورہ کرے گا۔ اردغان نے یہ بھی کہا کہ آئندہ ماہ جرمنی، فرانس، روس اور ترکی کے مابین مذاکرات پر فی الحال حتمی اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹین آئندہ ہفتے ان کے ساتھ ملاقات کے لیے آ سکتے ہیں۔ ترک صدر نے یہ بیان انقرہ میں آذربائیجان روانگی سے قبل منگل کو دیا۔ شامی شہر ادلب میں روسی حمایت یافتہ شامی دستوں کی چڑھائی کے بعد سے انقرہ اور ماسکو میں کشیدگی بڑھ گئی ہے کیونکہ ترک دستے بھی اسی علاقے میں متحرک ہیں۔
