طرابلس۔29فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک ترک اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ ترک افواج نے شمال مغربی شام میں کیمیائی ہتھیار تیار کرنے والی ایک فیکٹری تباہ کر دی ہے۔ اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر انقرہ حکومت کے اس اہلکار نے بتایا کہ ترک فوجی دستوں نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کارروائی کرتے ہوئے حلب سے قریب 13 کلومیٹر جنوب میں واقع اس فیکٹری کو تباہ کر دیا۔
