شام میں ہلاکتوں کی تعداد524 ہوگئی

   

دمشق : شام میں سیکوریٹی فورسز کی معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 524 ہوگئی۔ سیرین آبزرویٹری کے مطابق جمعرات سے جھڑپوں میں 213 سیکوریٹی اہلکار اور جنگجوؤں سمیت 524 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ساحلی ریجن میں ہونے والی جھڑپوں میں سیکوریٹی فورسز اور اتحادی گروپوں کے حملوں میں 311 شہری مارے گئے۔

میانمار میں رواں سال الیکشن کرانے کا اعلان
یانگون : میانمار میں اقتدار پر قابض فوج نے عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ میانمار کے آرمی چیف کا کہنا ہے کہ عام انتخابات رواں سال دسمبر یا جنوری 2026ء میں ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ 53 سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پہلے ہی اپنی فہرستیں جمع کرا دی ہیں۔ واضح رہے کہ میانمار میں فروری 2021ء میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کیا تھا جس سے ملک میں جاری 10 سالہ جمہوری دورِ حکومت ختم ہو گیا تھا۔