شام میں 10 سال بعد بحرین کے سفیرکا تقرر

   

طرابلس : بحرین نے کوئی ایک عشرے کے بعد جمعرات کو شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنے پہلے سفیر کاتقرر کیا ہے۔بحرین نے 2011ء میں عوامی احتجاجی مظاہروں کے خلاف صدر بشارالاسد کی حکومت کے خونیں کریک ڈاؤن کے ردعمل میں شام سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے اور اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔میڈیا کے مطابق وحیدمبارک سیّار کودمشق میں نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے اور ان کا تقرر مشرقِ اوسط میں سفارتی تبدیلی کا آئینہ دارہے کیونکہ بیشترعرب ممالک اب شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ سفارتی اور سیاسی تعلقات بحال کررہے ہیں۔بحرین کا کہنا ہے کہ اس کا دمشق میں سفارت خانہ اورمناما میں شام کا سفارتی مشن کام کررہے ہیں۔یادرہے کہ شامی حکومت نے 2011ء میں عوامی احتجاجی مظاہروں کوکچلنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا تھا اور اس کے کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں شام میں خانہ جنگی چھڑگئی تھی۔اس کے بعد خلیجی عرب ریاستوں نے دمشق میں اپنے سفارتی عملہ کوکم کردیا تھا یا سفارت خانوں کو سرے سے بند کردیا تھا۔