واشنگٹن : امریکی وزیر دفاع جنرل (ر) لائیڈ آسٹن نے امریکی فوج کے ایک فور سٹار جنرل کو 2019 میں شام پر ہوئے ڈرون حملہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جس میں آزاد ذرائع کے مطابق شہری ہلاکتیں وقوع پذیر ہوئی تھی۔ پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کے مطابق امریکی فورسز کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل گیرٹ جنگ اور ریکارڈ کے قانون کے تحت 90 دنوں میں شہریوں کی ہلاکت پر اپنی رپورٹ تیار کریں گے۔رواں ماہ کے دوران نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ شام کے علاقے باغوز میں امریکی فوج کی جانب سے داعش کے خلاف ڈرون حملے میں 64 خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے تھے۔