شام میں 78 باغی جنگجو ہلاک ، روس کی فضائی کارروائی

   

Ferty9 Clinic

بیروت: شام کی اپوزیشن کے ایک ترجمان اور جنگ پر نظر رکھنے والے ذمہ دار نے کہا ہے کہ شمال مغربی علاقہ میں باغیوں کے زیر قبضہ آخری ٹھکانے پر ٹریننگ کیمپ کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی کارروائی کی گئی جس کے نتیجہ میں زائد از 75جنگجو ہلاک ہوگئے۔ ترکی کی حما یت والے شامی اپوزیشن گروپوں کے ترجمان یوسف حمود نے کہا کہ پیر کو کی گئی فضائی کارروائی سمجھا جاتا ہے کہ روس کی طرف سے ہوئی۔ یوسف نے کہا کہ فائلق الشام باغی گروپ کے زیر انتظام ٹریننگ کیمپ واقع صوبہ ادلیب کو نشانہ بنایا گیا ۔ انسانی حقوق کی نگرانکار شامی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس حملہ میں 78جنگجوؤں کی ہلاکت ہوئی اور تقریباً 50 دیگر زخمی ہوئے۔ بچاؤ مہم جاری ہے اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں کو منتقل کیا جارہا ہے ۔ مہلوکین کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ ادلیب وہ آخری صوبہ ہے جہاں باغیوں اور جہادیوں کا کنٹرول ہے، جنہیں 9 سالہ خانہ جنگی میں شکست کے ساتھ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔