شام پر امریکہ۔روس تعاون انسانی بنیادوں پر ہونا چاہئے : یو ایس

   

واشنگٹن : امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کے اور روس کے درمیان شام کے تعلق سے ممکنہ تعاون انسانی بنیادوں پر شروع ہونا چاہئے ۔ امریکی انتظامیہ نے جنیوا میں دونوں ممالک کے درمیان چوٹی کانفرس کے اختتام کے بعد یہ بیان دیا ہے ۔ امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے نامہ نگاروں سے کہاکہ اگر شام کے حوالے سے آگے کوئی تعاون ہو تو انسانی بنیادوں پر ہو۔