واشنگٹن، 11 نومبر (یو این آئی) شامی صدر احمد الشرع کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے ، علاقائی امن، خطے اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ملاقات کے بعد شامی صدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے شامی صدر پسند آئے اور ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ شام کامیاب ہو کیونکہ یہ مشرق وسطیٰ کا حصہ ہے ‘۔ ٹرمپ نے احمد الشرع سے تعمیری ملاقات کے بعد امریکی محکمہ خزانہ کی شام پر قیصر ایکٹ کے تحت عائد پابندیاں 6 ماہ کیلئے ختم کرنے کا اعلان کیا۔ امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ امریکی پابندیوں کا خاتمہ شام کی معیشت کی تعمیر میں مدد کے ساتھ ساتھ شہریوں کیلئے خوشحالی فراہم کرے گا۔