شام پر ٹرمپ کی پالیسی، کردوں کیساتھ دھوکہ دہی، امریکی فوج برہم

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے فوجی اہلکاروں اور دفاعی عہدیداروں کی ایک کثیر تعداد نے ترکی حملوں کا سامنا کرنے والے شامی کردوں کی تائید سے ٹرمپ انتظامیہ کے انکار پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ زائد از نصف درجن امریکی فوجی و دفاعی عہدیداروں نے سی این این سے کہا کہ انتظامیہ کے چند سرکردہ فوجی عہدیدار کردوں کے ساتھ اختیار کردہ سلوک کے بارے میں بدترین غلطی پر ہیں حالانکہ آئی ایس آئی ایس کے خلاف امریکہ کی لڑائی میں مدد کیلئے کردوں نے غیرمعمولی طور پر نمایاں رول ادا کیا تھا۔ ایک سینئر عہدیدار نے سی این این سے کہا کہ ہمیں اس بات پر فکروتشویش ہیکہ مستقبل میں آیا کوئی ہمارا حلیف یا امکانی ساتھی ہم پر بھروسہ نہیں کرے گا۔