دبئی ۔7ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سٹلائٹ تصاویر میں ایک ایرانی تیل بردار جہاز کو شام کی بندرگاہ ترطوس پر لنگرانداز دکھایا گیا ہے ۔ امریکہ نے اس ایرانی تیل برداری ٹینکر ردریان دریا۔1 کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا ۔ ایرانی حکام نے اس سمندری جہاز کی شام کو روانگی کی توثیق نہیں کی تھی۔ علاوہ ازیں اس کا شناختی نظام بند کردیا گیا تھا ۔ تاہم امریکی قومی سلامتی مشیر جان بولٹن نے ٹوئٹر پر اس کی تصاویر جاری کیا ہے ۔ بولٹن نے سوال کیا کہ ’’کیا اب بھی کوئی ہے جو کہتا ہے کہ ردریان دریا۔ 1 شام کی طرف نہیں گیا تھا ‘‘ ۔
