شام کی بندرگاہ پر لنگراندازتجارتی جہاز میں دھماکہ

   

دمشق : شام کے ساحلی شہر لاذقیہ کی بندرگاہ پر لنگرانداز ایک تجارتی جہاز میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ شامی مبصر برائے انسانی حقوق کے مطابق جہاز میں دھماکے سے جانی نقصان بھی ہوا ہے لیکن مقامی حکومت کی جانب سے اس کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل کے تیل بردار ٹینکر پر عمان کی ساحلی حدود میں ڈرون حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں اس کے عملے کے 2ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔ان میں ایک برطانوی اور ایک رومانیا کا شہری تھا۔