برلن : جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے شام کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیامِ امن کے لیے سنجیدہ کوششیں کرے۔ برسلز میں شام سے متعلق ایک عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دمشق حکومت اور اس کے اتحادیوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ لڑائی کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کا المیہ کسی صورت اگلے دس برس جاری نہیں رہنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کو امید ہے کہ برسلز میں جاری اس کانفرنس میں شام کی فلاح و بہبود کے لیے دنیا بھر سے دس ارب ڈالر کی امداد جمع کی جا سکے گی۔