شام کی شمالی سرحد سے کرد فوج کا انخلا کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

دمشق،28اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی اور روس کے مابین معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے کردش فورسز نے کہا ہے کہ شام کی شمالی سرحد سے فورسز کا انخلا جاری ہے ۔ میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق ترکی اور روس کے مابین شامی کرد فورسز (پی وائے جی) کو ترک سرحد سے 30 کلو میٹر دور رکھنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی فورسز‘سیف زون’میں مشترکہ پیٹرولنگ کریں گی۔شامی کرد فورسز کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ شامی کرد فورسز کو ترکی اور شامی سرحد سے کسی نئے مقام پر منتقل کیا جارہا ہے ۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت سے تعلق رکھنے والی سیرین بارڈر گارڈ ترکی کے ساتھ منسلک سرحد پر تعینات کی جائیں گی۔دوسری جانب برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری نے کہا کہ کردش ایس ڈی ایف فورسز کی بے دخلی کا عمل شروع ہوگیا۔