23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی اور روس نے ترک سرحد کے قریب شام کے شمالی حصے سے کْرد ملیشیا کو دور رکھنے کے لیے ایک سمجھوتے پر اتفاق کیا ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کی افواج مل کر اس علاقے کی نگرانی کرے گی۔ اس سمجھوتے کا اعلان روس کے ساحلی شہر سوچی میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور روسی صدر ولادی میر پوٹن کے درمیان چھ گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد کیا گیا۔ اس ڈیل کے تحت علاقے میں موجود کرد ملیشیا کو مزید مہلت دی گئی ہے کہ وہ علاقے سے نکل جائے۔