انقرہ،9 جون (سیاست ڈاٹ کام) ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ شام کے شہر ادلب کی شاہراہ کے ایم 4 کے علاقے میں مختلف واقعات کے باوجود صورتحال مستحکم ہے ۔اردغان نے کہا‘‘کچھ عرصے سے ادلب کی ایم 4 شاہراہ پر دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ، لیکن صورتحال اب بہتر ہیں ، حالات ٹھیک ہورہے ہیں ، دو لاکھ پناہ گزین پہلے ہی وطن واپس لوٹ چکے ہیں’’۔قابل ذکر ہے کہ ادلب میں فروری میں کالعدم ‘حیات تحریر الشام’ گروپ کے عسکریت پسندوں کے شامی سرکاری فورسز پر بڑے حملے کے ساتھ فروری میں صورتحال مزید خراب ہوگئی تھی ۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے مابین 5 مارچ کو ہونے والی میٹنگ کے بعد اس جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ روس اور ترکی نے ایم 4شاہراہ پر مشترکہ طور پر گشت کرنے پر اتفاق کیا تھا۔