دمشق، 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حیات تحریر الشام گروپ کے دہشت گردوں نے شام کے شمال مغربی شہر حلب کے ایک رہائشی علاقہ کو نشانہ بنا کر تازہ حملے کئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے سیکورٹی فورسز نے بھی دہشت گردوں کے اس حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔ریڈیوشام نے چہارشنبہ کو دیر رات بتایا کہ راشدین علاقے میں سرگرم دہشت گردوں نے حلب کے جنوب مغرب میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنا کر حملہ کیا۔اس حملہ میں کسی شخص کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ، صرف عمارت کو نقصان پہنچا ہے ۔ شامی فوج کے جوابی حملہ میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان ہونے کی اطلاع ہے ۔
