دمشق : شام میں اسد حکومت اور ایرانی نواز دہشت گرد گروپوں کے حملے میں ادلب میں 4 بچوں سمیت 5 شہری زخمی ہو گئے۔ادلب کے جنوب مغرب میں واقع معر? النعمان ضلع میں اسد حکومت کی فوج اور ایرانی نواز غیر ملکی دہشت گرد گروپوں پر مشتمل حکومتی افواج نے ادلب کے جنوب میں اریحہ ضلع پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں 4 بچوں سمیت 5 شہری زخمی ہوئے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ترکیہ، روس اور ایران نے 2017 میں آستانہ اجلاس میں شامی حکومت کے کنٹرول سے باہر کے علاقے میں 4 کشیدگی کم کرنے والے زون قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔دمشق کی حکومت، ایرانی نواز دہشت گردوں اور روس نے حملے جاری رکھے اور 4 میں سے 3 علاقوں پر قبضہ کر کے ادلب کی طرف رخ کیا تھا۔ترکیہ نے ستمبر 2018 میں روس کے ساتھ جنگ بندی کو مضبوط کرنے کے لیے اضافی معاہدہ کیا، لیکن مئی 2019 میں حملے دوبارہ تیز ہو گئے۔ ترکیہ اور روس کے درمیان 5 مارچ 2020 کو ہوئے نئے معاہدہ کے بعد جنگ بندی بڑی حد تک برقرار ہے۔