شام کے صدر الشرع کا وفاقی طرزِ حکومت کیخلاف انتباہ

   

Ferty9 Clinic

قاہرہ ۔ 28 نومبر (ایجنسیز) شام کے صدر احمد الشرع نے جمعرات کو کہا ہے کہ عوام کے کئی مطالبات “جائز” ہیں۔ بشار الاسد کی معزولی کے تقریباً ایک سال بعد اس “تاریخی موقع” پر انہوں نے قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔لطاکیہ کے گورنر، مقامی معززین اور محلہ کمیٹیوں کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات کے دوران ایک فون کال میں الشرع نے کہا: “گذشتہ دو دنوں کے دوران ہم نے متعدد جائز مقبول مطالبات دیکھے ہیں اگرچہ صاف بات کی جائے تو ان میں سے بعض سیاسی محرکات پر مبنی تھے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ریاست تمام مطالبات سننے اور ان پر سنجیدگی سے بات کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے بات جاری رکھی: “ہمیں کئی اعتراضات کا سامنا کرنا ہو گا کیونکہ کسی بھی اتھارٹی کو مکمل اتفاق رائے حاصل نہیں ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ گذشتہ دو دنوں میں کیے گئے کئی مطالبات جائز ہیں جبکہ بعض کے پسِ پردہ سیاسی محرکات ہیں۔ حتیٰ کہ وفاقی ریاستوں میں خودمختار اداروں پر ایک مضبوط مرکزی اختیار ہوتا ہے۔شامی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ قومی اتحاد ایک ضروری ستون ہے جسے ترک نہیں کیا جا سکتا اور کہا کہ اس تقسیم کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے جو ساٹھ سال سے زیادہ عرصے سے شامیوں میں پیدا کی جاتی رہی ہے۔