شام کے فوجی اڈے پر داعش کے حملے، 8 افراد ہلاک

   

دمشق۔ دہشت گرد تنظیم داعش نے شام کے مشرقی علاقے میں شامی فوجی اڈے پر حملہ کیا جس میں آٹھ فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ تین دیگر افراد کو یرغمال بنا لیاگیا۔شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس، جو جنگ کی نگرانی کرتا ہے، نے اطلاع دی ہے کہ داعش نے مشرقی صوبہ دیر الزور میں المیادین نامی قصبے کے مضافات میں واقع شامی فوجی اڈے پر حملہ کیا۔یہ حملہ مشرقی شام کے صحرائی علاقے میں آئی ایس کے ذریعے شروع کی جانے والی کارروائیوں کا ایک تازہ ترین سلسلہ ہے۔شائد شام کے اہم علاقوں میں آئی ایس اپنا غلبہ کھو بیٹھا ہو، لیکن اس کے سلیپر سیل اور کچھ گروپ اکثر شامی افواج پر حملہ کرتے ہیں۔