شام کے قضیہ پر اسرائیل اور روس تعاون جاری رکھنے پر متفق

   

یروشلم۔5 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے شام کے مسائل پر تعاون اور کوآرڈینیشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔اسرائیل کے وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جمعہ کو فون پر شام کی صورت حال اور حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ اسرائیل اور روس شام کو لیکر اپنی فوج کے درمیان تعاون اور کوآرڈینیشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ شام میں ایرانی فوج کو گھسنے سے روکنے کے لئے اسرائیل ان کی کوششوں کو جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے ۔اسی درمیان، اسرائیل میں روسی سفارت خانے نے ٹویٹ کر کے کہا کہ پوٹن اور نیتن یاہو کے درمیان اہم طور پر شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی کو لے کر گفت و شنید ہوئی۔