شام کے معاملات میں مداخلت پر روس کا احتجاج

   

Ferty9 Clinic

ماسکو۔8 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) روس نے کہا ہے کہ وہ شام کے اندرونی معاملات میں کسی بھی طرح کی غیر ملکی مداخلت کا واضح طور پر احتجاج کرتا ہے ۔روس کے ایوان بالا کے مدافعتی اور دفاعی کمیٹی کے رکن فرینٹس کلنٹسووچ نے شمالی شام میں فوجی مہم کی ترکی کے منصوبہ اور اس پر ترکی کی معیشت کو برباد کرنے سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کے تناظر میں پیر کو یہ بیان دیا ہے ۔ کلنٹسووچ نے فیس بک پر لکھا‘‘شام میں ترکی کی ممکنہ کارروائی اور اس معاملہ میں امریکی رد عمل اس ملک میں امن عمل کولامحالہ پیچیدہ بنا دیگا۔ میں صرف اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ روس شام کے اندرونی معاملات میں کسی بھی طرح کی غیر ملکی مداخلت کا واضح طور پر مخالفت کرتا ہے۔خیال رہے ترکی نے اعلان کیا تھا کہ شام اور ترکی کی سرحد کے نزدیک نگرانی کی بعض پوسٹوں سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد انقرہ شمالی شام میں ایک فوجی مہم شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔ اس مہم کا مقصد ترکی سے متصل شامی حد سے کرد جنگجوؤں کا صفایا کرنا اور وہاں ایک محفوظ علاقے بناکر شامی پناہ گزینوں کے لیے بازآبادکاری کرنا ہے ۔