دمشق ۔ /13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی شام میں کردش زیرقیادت نظم و نسق نے کہا کہ ترکی فوج کی شلباری کے باعث کیمپ میں پناہ لینے والے داعش سے وابستہ 785 بیرونی باشندے فرار ہوچکے ہیں ۔ ترکی نے شام میں فوجی کارروائی شروع کی ہے اور کردش ملیشیا کو نشانہ بنارہی ہے ۔ ترکی کا کہنا ہے کہ کردش دہشت گرد ہوتے ہیں اور یہ اس کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ۔
