شام : 9 سالہ خانہ جنگی میں 384,000 ہلاکتیں

   

بیروت 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) شام میں گذشتہ نو سال سے جاری خانہ جنگی میں 384,000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان میں 116,000 عام شہری بھی بتائے گئے ہیں۔ شام کی حقوق انسانی نگران کار ایجنسی نے یہ بات بتائی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ موافق جمہوریت کارکنوں کی تحریک کو کچلنے کے وقت سے یہ خانہ جنگی شروع ہوئی تھی جس کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ اب یہ کارروائی ایک پیچیدہ جنگ میں تبدیل ہوگئی ہے اور اس جنگ میں جہاں باغی گروپس شامل ہیں وہیں بیرونی طاقتیں بھی اس کا حصہ بن چکی ہیں اور کچھ دہشت گرد گروپس بھی سرگرم طور پر جنگ میں شامل ہوگئے ہیں۔