شانتو نے تاریخ رقم کردی، ایک میچ میں 2 سنچریاں بنانے کا ریکاڈر

   

گال، 21 جون (پی ٹی آئی)۔گال میں سری لنکا کے خلاف کھیلے جا رہے پہلے ٹسٹ میچ میں بنگلہ دیشی کپتان نے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ کپتان نظم الحسن شانتو نے اس میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنا کر تاریخ رقم کی۔ وہ گال ٹسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی کپتان بن گئے ہیں۔ شانتو نے پہلی اننگز میں148رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں انہوں نے 125 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز 285 رنز 6 وکٹوں پر ختمکردی۔ اس طرح سری لنکا کو یہ ٹسٹ میچ جیتنے کے لیے 296 رنز بنانے ہوں گے لیکن یہ ٹسٹ میچ ڈرا ہوا ہے۔گال ٹسٹ میچ کے دوران بنگلہ دیش کے کپتان نظم الحسن شانتو نے تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے اس میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنائی۔ پہلی اننگز میں انہوں نے 279 گیندوں پر15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 148 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ مشفق الرحیم نے بھی پہلی اننگز میں163 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 495 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں شانتو نے شانداربیٹنگکی اور 199گیندوں پر 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 125 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز285 رنز 6 وکٹوں پر ختم کردی۔ سری لنکا کو جیتنے کے لیے اب 296 رنز بنانے ہیں لیکن صرف چند اوور باقی ہیں۔ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں485 رنز بنائے تھے۔ اس میں پتھم نسانکا نے187 رنز کی بے مثال اننگز کھیلی۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے دوران بنگلہ دیش کے کپتان نے 12 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ نظم الحسن شانتو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں سنچری اسکورکی۔ انہوں نے اس ٹسٹ میچ میں 273 رنز بنائے جوکہ بنگلہ دیش کا ایک ٹسٹ میچ میں سب سے زیادہ اسکور ہے۔ انہوں نے مشفق الرحیم کا ریکارڈ توڑ دیا۔ رحیم نے 2013 میں سری لنکا کے خلاف گال گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی کپتانی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 200 رنز بنائے تھے۔