جے پور ۔2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے دھول پورکے رہنے والے بولر تنویرالحق 4 سال سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ تاہم ابھی بھی انہیں گھرچلانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ راجستھان کے فاسٹ بولر تنویرالحق گزشتہ رانجی سیزن میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولرتھے۔ انہوں نے10 میچ میں 18.52 کی اوسط سے51 وکٹ لئے تھے اور19۔2018 رانجی سیزن میں وکٹ لینے کے معاملے میں پانچویں نمبرپررہے تھے، لیکن انہیں اب بھی ایک نوکری کا انتظار ہے۔ راجستھان کے دھول پورکے رہنے والے تنویرالحق 4 سال سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ تاہم ابھی بھی انہیں گھرچلانے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔تنویرنے کہا کہ ان کے پاس ابھی بھی ایسے نوکری نہیں ہے، جس کے سہارے رہا جائے۔کرکٹ سے جوبھی پیسہ ملتا ہے، وہ ٹریننگ اورخاندان کی مدد میں پورے ہوجاتے ہیں۔ ان کے والد درزی کا کام کرتے ہیں اورایسے میں گھرکی ضرورتیں بمشکل پوری ہوپاتی ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اس فاسٹ بولر نے فرسٹ کلاس میں 30 میچ میں 109 ، لسٹ اے کے 15 میچ میں 24 اور11 ٹی 20 مقابلوں میں 13 وکٹ لئے ہیں۔ تنویرالحق 2009 میں جے پورمیں واچ مین کی نوکری کے لئے گئے تھے۔ اس وقت ان کی ڈگریاں اورباقی سرٹیفکیٹ کھوگئے تھے۔ اس کے بعد سے ہی نوکری کے لئے پریشان ہونا پڑ رہا ہے۔ وہ جے پورمیں کرائے کے کمرے میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا اس سے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔ اقتصادی طورپرحالات ٹھیک نہیں ہے۔ مشکل سے کام چلتا ہے۔ تنویرالحق کوابھی انڈیا اے ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ ساتھ ہی دلیپ ٹرافی میں بھی کھیل رہے ہیں۔ اس سے انہیں نوکری ملنے کی امید میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیزن میں اچھی کارکردگی کے دم پرآئی پی ایل میں موقع ملنے کی امید ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اچھی کارکردگی کے سبب ہندوستانی ٹیم میں کھیلنے کا موقع مل سکے۔ کسی نے کہا کہ انڈیا اے کیلئے کھیلنے پر نوکری مل جاتی ہے، اسی کی امید ہے۔تنویرالحق اس امید میں بھی ہیں کہ آئندہ آئی پی ایل میں انہیں کسی ٹیم سے بلاوا آجائے۔ اس سال آئی پی ایل سے قبل انہیں راجستھان رائلس نے ٹرائل کیلئے بلایا تھا۔ حالانکہ ان سے ڈیتھ بولنگ سدھارنے کوکہا تھا۔ تنویرالحق اسی کمی کوسدھارنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں وجے ہزارے اورسید مشتاق علی ٹرافی میں اچھی کارکردگی کے ذریعہ دعویداری کرنے پرزورہوگا۔