شاندار ماضی دوبارہ نہیں دیکھ سکتے : امبروز

   

کنگسٹن : ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے عظیم سابق فاسٹ بولر کارٹلی امبروز کا ماننا ہے کہ اس وقت ویسٹ انڈیز کے جو نوجوان کھلاڑی ہیں وہ انتہائی باصلاحیت ہیں اور ٹیم نے دو مرتبہ ٹی20 ورلڈ کپ بھی حاصل کیا ہے۔ 1975 اور 1979 میں ویسٹ انڈیز نے ابتدائی دو ونڈے ورلڈ کپ حاصل کئے تھے جس کے 33 برست بعد 2012ء میں ٹیم نے آئی سی سی کا ٹی۔20 ورلڈ کپ حاصل کیا تھا۔ 57 سالہ امبروز جنہوں نے 98 ٹسٹ مقابلوں میں 405 وکٹیں حاصل کرنے والے امبروز نے کہا کہ آج کے کھلاڑیوں میں کرکٹ کی سمجھ نہیں لہٰذا ویسٹ انڈیز شاندار ماضی دوبارہ نہیں دیکھ سکتی۔