شان اقدس ﷺ میں گستاخی کیخلاف بیدرمیں احتجاج

   

بیدر23؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مہنت رام گری کی جانب سے حضور نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے سبب ملک بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اس ضمن میں بعد نماز جمعہ گستاخی کے خلاف ایک ریالی نکالی گئی جس کا اہتمام بیدر کی دینی ملی تنظیموں کی جانب سے کیا گیا۔ریالی مدینہ مسجد نئی کمان سے ہوتے ہوئے امبیڈکر سرکل ڈپٹی کمشنر آفس پہنچی جس میں سینکڑوں فرزندان توحید نے شرکت کی اور حضور اکرم ﷺ سے اپنی والہانہ محبت کاثبوت دیا۔ اس موقع پر مفتی عبدالغفار نے اپنے مختصر سے خطاب میں کہا کہ یہ نہایت افسوس اور غم ہے کہ ایک ظالم ملعون مہنت نے حضور اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی مسلمانوں کیلئے سب کچھ برداشت ہے لیکن شان اقد س ؐمیں گستاخی ناقابل برداشت ہے ۔ اس ملعون کواللہ ذلیل اور رسوا کریگا۔ اس موقع پر ایک یادداشت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بیدر کودی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ سخت اقدامات کرتے ہوئے ملعون کو سخت سزا دی جائے، اس موقع پر علمائے کرام اورملی تنظیموں کے سربراہان مفتی فیاض الدین نظامی، مفتی عبدالغفار، مفتی سید سراج الدین نظامی ،اس کے علاوہ سماجی ،سیاسی تنظیموں سے وابستہ افرادشاہین پٹیل، فراست علی ایڈوکیٹ ، ارشاد علی پہلوان ، مبشر علی ابوعیدگا ہ کمیٹی بیدر، عبدالعزیز منا رکن بلدیہ بیدر، مرزا ٖصفی اللہ بیگ اور اسکے علاوہ جاوید کنٹراکٹر بھی موجود تھے ۔