ہرارے ۔8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ زمبابوے نے شان ولیمز کو نیا ٹسٹ کپتان مقرر کردیا ہے جبکہ چامو چبھابھا ونڈے اور ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں عبوری بنیادوں پر قیادت کے فرائض نبھائیں گے۔دونوں کھلاڑیوں کی منصب پر تقررکی سفارش ڈائریکٹر آف کرکٹ ہملٹن مساکاڈزا نے کی تھی۔