شاپنگ اور سنیما بلز ہوں تو پارکنگ فیس وصول نہ کیا جائے

   

حیدرآباد 19 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد میں پارکنگ فیس وصولی کو کنٹرول کرنے جی ایچ ایم سی نے خصوصی توجہ مرکوز کردی ہے۔ کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن امرا پالی نے جی او 63 پر سختی سے عمل آوری کیلئے احکامات جاری کئے ہیں۔ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ جی ایچ ایم سی کے تمام سرکلس میں تنقیح کرنے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ آدھے گھنٹہ گاڑیاں پارک کرنے والوں سے پارکنگ فیس وصول نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ شاپنگ بلز و سنیما ٹکٹ موجود ہوں تو پارکنگ فیس وصول نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے پارکنگ فیس کتنی وصول کی جارہی ہے اس پر بھی تمام ملٹی پلکس اور تھیٹرس میں ڈسپلے کرنے کی ہدایت دی ہے۔